پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی میں توسیع

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کردی ہے۔ رینجرز اہلکار اب 15 اکتوبر تک خدمات انجام دیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 3 ہزار رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی 5 اکتوبر کے بعد مزید 10 روز کے لیے بڑھائی گئی ہے۔ اہلکار امن و امان برقرار رکھنے اور سیکیورٹی انتظامات میں پولیس و انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔

حکام کے مطابق رینجرز حساس مقامات اور اہم سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی کے فرائض بھی انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں