وزیراعلی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کر دیا،وزیر داخلہ محسن نقوی

لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کر دیا ہے، حکومت نے پی ٹی آئی سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی تھا اور چاہتے تھے کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے معاملے پر وفاق کے ساتھ کھڑی ہو۔

محسن نقوی کے مطابق مذاکرات میں معاملات طے ہونے کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے ڈرافٹ میں بار بار تبدیلیاں کی گئیں جس سے مذاکرات متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیم نے نیک نیتی سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی جبکہ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں