تحریک انصاف کا لکی مروت سے خیر آباد تک لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج سے شروع کرنے کا اعلان

پشاور:پاکستان تحریک انصاف نے لکی مروت سے خیرآباد تک لانگ مارچ کے پہلے مرحلے کا اعلان کردیا۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مطابق لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج 4 اکتوبر کو سہ پہر ایک بجے لکی مروت کے گنڈی چوک سے شروع ہوگا جہاں مختلف اضلاع سے آنے والے قافلے شریک ہوں گے۔

اعلان کے مطابق ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان جنوبی وزیرستان شمالی وزیرستان بنوں اور لکی مروت کے قافلے گنڈی چوک لکی مروت سے لانگ مارچ میں شامل ہوں گے جبکہ رات قیام کرک کے قریب کیا جائے گا۔

پیر 5 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے کرک کے عوام بھی لانگ مارچ کا حصہ بنیں گے اور قافلہ ساڑھے 12 بجے وہاں سے روانہ ہوکر رات کوہاٹ کے قریب قیام کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں