پشاور۔خیبر پختونخوا میں گورنر یا ایمرجنسی جیسے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اچانک پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں نے گورنر ہائوس میں گورنرفیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ہے۔
اس سے قبل وزیر داخلہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپوزیشن سے جاری مذاکرات پر ان کو اعتماد میں لیا،خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورت حال اور دہشت گردانہ کارروائیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔
بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف وزیر داخلہ محسن نقوی کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ان کے ماموں کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔
دونوں رہنمائوں کے درمیان گزشتہ رات ہونے والے اپوزیشن سے مذاکرات اور خیبر پختونخواہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بعد ازاں وزیر داخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور صوبے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا











