سرکاری قرضوں میں 10 سال کے دوران 340 فیصد کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد:پاکستان کے سرکاری قرضوں میں 10 سال کے دوران 340 فیصد کا تاریخی اضافہ ہوا ہے اور جون 2016 سے جون 2026 تک قرضوں میں 67 ہزار ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق جون 2026 تک سرکاری قرضوں کا مجموعی حجم 86 ہزار 700 ارب روپے ہوگیا ہے جس میں 59 ہزار 400 ارب روپے مقامی اور 27 ہزار 300 ارب روپے غیر ملکی قرضہ شامل ہے۔

جون 2016 میں مجموعی سرکاری قرضہ 19 ہزار 700 ارب روپے تھا جو جون 2021 میں 39 ہزار 900 ارب روپے اور جون 2026 میں بڑھ کر 86 ہزار 700 ارب روپے ہوگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جون 2019 میں قرضہ 32 ہزار 700 ارب روپے جبکہ جون 2020 میں 36 ہزار 400 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں