دہشت گردی کا خدشہ، امریکا نے برطانوی اڈے سے تمام بمبار طیارے واپس بلا لیے

اسلام آباد:امریکا نے برطانیہ کے رائل ایئر فورس فیئر فورڈ بیس سے اپنے تمام بی 52 اور بی 1 بمبار طیارے واپس امریکا منتقل کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ طیارے ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے فیئر فورڈ بیس پر تعینات تھے اور یہ فیصلہ اڈے پر مبینہ دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق تحقیقات کے دوران سامنے آیا ہے۔

پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ فیئر فورڈ سے بمبار طیاروں کو امریکا میں ان کے متعلقہ ہوم بیسز پر واپس بھیج دیا گیا ہے۔

ایوی ایشن مانیٹرز کے مطابق ایران جنگ کے ابتدائی دنوں سے درجنوں بی 52 اور بی 1 طیارے فیئر فورڈ سے آپریٹ کررہے تھے جبکہ اتوار کو متعدد بی 1 بمبار طیاروں کو اڈے سے روانہ ہوتے دیکھا گیا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف مزید کارروائیوں کے آپشنز پر غور کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں