حوثیوں کا سعودی عرب پر بڑا حملہ، ریاض اور ابہا ایئرپورٹس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

صنعا:یمن کے حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت مختلف علاقوں میں میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

حوثیوں کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈرون جبکہ ابہا ایئرپورٹ اور خمیس مشیط میں ایک ایئربیس کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

حوثی گروپ نے حملوں میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ دوسری جانب سعودی عرب نے تاحال ان حملوں کی تصدیق نہیں کی اور دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق بھی نہیں ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں