اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور پاکستانی فوجی دستے بھی کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں تعینات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی دستے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔











