اسلام آباد:حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ کی صورتحال اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 9 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔











