شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیلی فونک رابطے پر مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی جبکہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد دی اور وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ تناؤ کم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں