اسلام آباد انتظامیہ نے دارالحکومت میں دفعہ 144 کے حوالے سے خبردار کردیا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی اجتماعات پر پابندی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو احکامات کی پابندی کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں شرکت سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ مذکورہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ شہریوں سے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے اور شہر میں نافذ پابندیوں کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں