صدر سے وزیراعظم کی ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں 13 اکتوبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وزیر داخلہ محسن نقوی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر احد چیمہ شریک ہوئے۔صدر مملکت کی معاونت سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر، سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین نے کی۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ تاہم ایوان صدر کے سرکاری اعلامیے میں اس معاملے پر کسی حتمی فیصلے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں