اسلام آباد: انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ انگلش ٹیم ایئرپورٹ سے مقامی ہوٹل روانہ ہوگئی۔
انگلینڈ کی ٹیم ہفتہ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جبکہ پاکستان, انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا۔
سیریز کا افتتاحی میچ 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو اسی میدان میں مدمقابل ہوں گی۔
سہ ملکی سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔











