اسلام آباد: معروف پاکستانی ریئلٹی شو تماشا 5 کی رنر اپ اسرا عائشہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اب تک شادی کے 60 سے 70 رشتے موصول ہوچکے ہیں جن میں کئی شادی شدہ مرد بھی شامل تھے۔
فوشیا میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں اسرا عائشہ نے بتایا کہ ان کی دادی ان کی شادی اپنے چچا کے بیٹے سے کروانا چاہتی تھیں تاہم وہ پہلے اپنے کیریئر پر توجہ دینا چاہتی تھیں۔
اسرا عائشہ کے مطابق ایک شادی شدہ سیاستدان نے بھی انہیں شادی کا پیغام بھیجا اور رضامندی کے بدلے گاڑیوں, کریڈٹ کارڈز, سفری سہولتوں اور دیگر آسائشوں کی پیشکش کی۔
انہوں نے بتایا کہ امریکا میں مقیم ایک شادی شدہ شخص نے بھی رشتہ بھیجا تھا جس کا دعویٰ تھا کہ اس کی اہلیہ دوسری شادی کے لیے رضامند ہے۔
اسرا عائشہ نے واضح کیا کہ وہ کسی شادی شدہ مرد سے نکاح کرکے کسی دوسرے کا گھر خراب نہیں کرنا چاہتیں۔ ان کے مطابق وہ ایسے شریک حیات کی خواہش مند ہیں جو خواتین کی عزت کرے اور صرف انہی کے ساتھ ازدواجی زندگی گزارنے کا خواہش مند ہو۔











