فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

تہران:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ دورے کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت کرنا ہے۔

رائٹرز نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر دورے کے دوران ایران کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دفاعی تعاون, سرحدی انتظامات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

دورے کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں