پشاور ہائیکورٹ: خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کیخلاف درخواستوں پر وفاق کو نوٹس جاری

پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواستوں پر وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔

جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور سلمان اکرم راجہ کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ دہشت گردی کو جواز بنا کر صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے ایمرجنسی اور گورنر راج کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت اور اسمبلی کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ان اقدامات کے لیے آئینی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں