امریکی بحریہ کی پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات

اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کی جانب سے پاکستانی اجازت سے پاکستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے ایران کے خلاف کارروائی کرنے کے دعوے کو بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا قرار دے دیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری وضاحت میں کہا کہ شمالی امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک اکاؤنٹ کی جانب سے کیا گیا یہ دعویٰ حقائق کے منافی ہے۔
وزارت کے مطابق اس طرح کے جھوٹے دعوؤں کو پھیلانا عوام میں کنفیوژن اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کے ساتھ انتشار پھیلانے کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایسی سوشل میڈیا پوسٹس کسی سنجیدہ مبصر کی توجہ کے لائق نہیں اور ان بے بنیاد خبروں کو پروپیگنڈا سمجھ کر ہی دیکھا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں