مدینہ منورہ پر 4 ڈرونز سے حملہ، سعودی اتحادی افواج نے تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا

سعودی عرب: سعودی قیادت میں قائم اتحادی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کی جانب آنے والے 4 ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے روک کر تباہ کر دیا گیا۔

اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق ڈرونز کو دفاعی کارروائی کے دوران تباہ کیا گیا تاہم ان کے ممکنہ ہدف, پرواز کے مقام اور بھیجنے والے فریق کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ واقعے میں کسی ممکنہ نقصان کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں