اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا اور کہا ہے کہ پوری جماعت متحد ہے۔
بیرسٹر گوہر نے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے علی امین گنڈاپور، شیخ وقاص اکرم، علی اصغر خان اور سلمان اکرم راجہ سے بات کی ہے۔ ان کے مطابق پارٹی کے ارکان اسمبلی متحد ہیں اور انہوں نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں پارٹی ارکان پر فخر ہے اور بانی چیئرمین بھی ان سے مطمئن ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ سہیل آفریدی ان کے وزیراعلیٰ تھے، ہیں اور رہیں گے۔











