پاکستان تحریک انصاف نے موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا اعلان برقرار ہے جبکہ محمود اچکزئی بانی پی ٹی آئی کے نامزد کردہ قائد حزب اختلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں اور اہم حکومتی شخصیات کی گمشدگی جمہوریت کے لیے تشویشناک ہیں۔ انہوں نے مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار بھی دانستہ اقدامات کو قرار دیا۔











