کومل عزیز خان نے شوبز کو مستقل خیرباد کہہ دیا

اداکارہ کومل عزیز خان نے شوبز انڈسٹری سے مستقل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی ترقی, کاروبار اور مالی خودمختاری پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔

انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ تقریباً پانچ سال قبل ہی اداکاری چھوڑ چکی تھیں تاہم اب اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ وہ اپنی زندگی میں نئے سفر کا آغاز کرنا اور کاروباری سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہیں۔

کومل عزیز خان آخری مرتبہ 2021 میں ڈرامہ سیریل ’’مہلت‘‘ میں نظر آئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں