واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل اور امریکا میں انتخابات کے بعد ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں۔
بلومبرگ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ دوبارہ شدت اختیار کرنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں اور امریکی فوجی تیاریوں کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر مزید حملوں کے امکانات پر غور کر رہی ہے تاہم حتمی فیصلے اور وقت کی تصدیق نہیں ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی انتخابات سے قبل ایران پر حملوں کا امکان کم ہے کیونکہ جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافے سے عوامی مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو کانگریس میں اکثریت برقرار رکھنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔











