انگلینڈ: بدترین پٹائی کے بعد مشہور باکسر پر پابندی عائد

لندن: برطانوی باکسر فابیو وارڈلی کو ہم وطن ڈینیئل ڈوبوا کے ہاتھوں شکست کے بعد کم از کم 28 دن کے لیے باکسنگ مقابلوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔

لندن کے او2 ایرینا میں ہونے والے مقابلے میں ڈوبوا نے دوسرے راؤنڈ میں مسلسل حملے کیے جس کے بعد وارڈلی کے ٹرینر نے تولیہ رنگ میں پھینک کر مقابلہ ختم کر دیا۔ برطانوی باکسنگ بورڈ کے قواعد کے مطابق ٹیکنیکل ناک آؤٹ سے شکست کھانے والے باکسر پر کم از کم 28 دن کی پابندی عائد ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں