اسلام آباد ماڈل جیل تیار ہوگئی جلد افتتاح کرکے تمام قیدیوں کو یہاں منتقل کردیں گے، محسن نقوی

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی ماڈل جیل تیار ہوگئی ہے اور وزیراعظم چند روز میں اس کا افتتاح کریں گے جس کے بعد شہر کے تمام قیدیوں کو نئی جیل منتقل کردیا جائے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ نئی جیل میں 3 سے 4 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہوگی اور اسے تمام سہولیات کے ساتھ مثالی جیل بنایا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منتقلی سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام قیدی نئی جیل میں منتقل کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں