’علامہ سعد رضوی کہاں ہیں‘؟ ایف آئی اے نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے علامہ سعد رضوی اور ان کے بھائی انس رضوی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی۔

جسٹس جواد ظفر نے ثروت فاطمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ وزارت داخلہ نے عدالت میں جواب جمع نہیں کرایا جبکہ سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کی۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے تحریری جواب میں کہا کہ حافظ سعد رضوی اور انس رضوی اس کے پاس نہیں ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں مذہبی سیاسی رہنماؤں کی مبینہ جبری گمشدگی کو 379 دن مکمل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے دونوں کی بازیابی کا حکم دینے کی استدعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں