اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ریاست مخالف بیانات کے بعد ان کے دل میں ان کا احترام باقی نہیں رہا۔
سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وہ ایران دفاعی معاہدہ کرنے نہیں بلکہ خطے میں جاری بحران کے سلسلے میں گئے تھے۔ وزیراعظم نے انہیں خصوصی ٹاسک دیا تھا جبکہ دورے کے دوران دفاع سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جے یو آئی کافی عرصے سے ان پر تنقید کر رہی ہے اور سیاسی رہنماؤں کو تنقید کے جواب میں بات سننے کا حوصلہ بھی رکھنا چاہیے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔











