کھربوں کا بجٹ 1279 بڑے سرکاری ہسپتال فعال، ہزار افراد کے لیے آدھا بستر

لاہور: پاکستان میں 1,279 سے زائد بڑے سرکاری اسپتال فعال ہونے کے باوجود فی ہزار آبادی صرف 0.63 بیڈ دستیاب ہے جبکہ عالمی معیار کے مطابق یہ شرح 3 سے 5 بیڈز ہونی چاہیے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے 388 سرکاری اسپتالوں میں 60,191 بیڈز جبکہ سندھ کے 473 اسپتالوں میں 39,564 بیڈز موجود ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 277 اسپتالوں کے لیے 22,154 اور بلوچستان میں 132 اسپتالوں کے لیے 7,747 بیڈز دستیاب ہیں۔

صحت کے شعبے کے لیے صوبوں اور وفاق نے اربوں روپے مختص کیے ہیں تاہم اسپتالوں میں بیڈز کی کمی صحت عامہ کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں