واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر ممکنہ فوجی حملوں کے آپشنز پر اہم بریفنگ دی گئی ہے۔
امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی بریفنگ میں سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کے آپشنز سے آگاہ کیا۔ یہ پیش رفت امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل سامنے آئی ہے۔











