ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ گیم چینجر ثابت ہوگا، ترک وزیر خارجہ

اسلام آباد:ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگا اور خطے کی صورتحال پر دور رس اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بھارت اور اسرائیل کی جانب سے مبینہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے معاہدے کی اہمیت کم نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کی کوششیں خطے میں سلامتی اور دفاعی تعاون کے لیے اہم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں