اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اس کی ایک یا دو جوہری تنصیبات اب بھی امریکی حملے کی زد میں آنے سے باقی ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر صرف 10 منٹ میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ایران کے ساتھ مذاکرات پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بات چیت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور ایران معاہدہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے تاہم امریکا جلد بازی نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے ایران پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران معاہدے کے بعد اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ ایران واقعی کسی معاہدے پر پہنچتا ہے یا نہیں۔











