وزیراعظم کا پاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر اظہار مسرت، اہم سفارتی سنگِ میل قرار دے دیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور (G-24) کی چیئرمین شپ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اہم سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزارت خزانہ کی ٹیم کی کاوشوں اور مؤثر سفارت کاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی عالمی اقتصادی امور میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جی 24 کی چیئرمین شپ پاکستان کو عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات, موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے منصفانہ مالی معاونت اور ترقی پذیر معیشتوں کے لیے پائیدار ترقی کے مواقع کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں