پاکستان نے ون ڈے فائنل میں مشترکہ طور پر سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور:پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل جیتنے کے ساتھ کئی اہم ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے۔

لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے 326 رنز کا ہدف حاصل کیا جو ون ڈے فائنل کی تاریخ کا مشترکہ طور پر سب سے بڑا کامیاب تعاقب ہے۔ اس سے قبل بھارت نے 2002 میں نیٹ ویسٹ سیریز کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف یہی ہدف حاصل کیا تھا۔

پاکستان کا سری لنکا کے خلاف یہ دوسرا بڑا کامیاب تعاقب ہے۔ اس سے قبل قومی ٹیم نے 2023 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 345 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

فائنل میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 656 رنز بنائے جو ون ڈے فائنل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ اس سے قبل 2002 کے نیٹ ویسٹ سیریز فائنل میں 651 رنز بنائے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں