یومِ یکجہتیٔ کشمیر

آزاد کشمیر؛ پونچھ ڈویژن میں فسادی جتھے کی شرانگیزیاں، تعلیمی ادارے بند، شہری پریشان

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے پونچھ ڈویژن کے بعض علاقوں میں سڑکوں کی مسلسل بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ معمولات زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

سڑکوں کی بندش سے آمدورفت اور اشیائے خورونوش سمیت روزمرہ ضروریات کی فراہمی متاثر ہونے لگی ہے۔ تعلیمی اداروں کی بندش سے ہزاروں بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ مریضوں کو اسپتالوں تک پہنچنے میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے اور حالات معمول پر لانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں