مسٹر پتلو کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد: معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا۔ عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 نومبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر مسٹر پتلو اپنے وکیل کے ہمراہ وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت ان کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز نے مؤقف اختیار کیا کہ شادی کی تقریب کے لیے باقاعدہ این او سی حاصل کیا گیا تھا جبکہ امن و امان برقرار رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری تھی۔ ان کے مطابق واقعے کے وقت مسٹر پتلو موقع پر موجود نہیں تھے بلکہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ مسٹر پتلو کو سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں