مکہ مکرمہ: یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کرنے والے سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ مکہ ریجن میں ایک ڈرون روک کر تباہ کردیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے بیان میں کہا کہ مکہ ریجن میں ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے روک کر تباہ کیا گیا۔
ترجمان نے ڈرون کے مقامِ پرواز اور اسے بھیجنے والے فریق کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو حالیہ عرصے میں متعدد حملوں کا سامنا رہا ہے تاہم مکہ ریجن میں تباہ کیے گئے ڈرون کے ہدف اور ذمہ دار فریق کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔











