’کرپٹ حکومت میں وزیر بن کر کیوں بیٹھے ہو‘، مریم نواز کا چوہدری سالک کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان

اٹک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو پنجاب حکومت پر کرپشن کے الزامات لگانے پر ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔

اٹک میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چوہدری سالک وفاقی وزیر ہیں تو الزامات لگانے کے بجائے ثبوت پیش کریں۔ اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ورنہ انہیں عدالت لے کر جاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت اتنی کرپٹ ہے تو پھر اس کے ساتھ وزیر بن کر کیوں بیٹھے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی کے باعث اب کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں ہوگا۔ پنجاب میں 300 نواز شریف اسکولز آف ایمننس قائم کیے جا رہے ہیں جبکہ طلبہ کو لیپ ٹاپس، اسکالرشپس اور موٹر سائیکلیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اٹک میں گزشتہ دو سال کے دوران 850 کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں جبکہ شہر کے لیے مزید گرین بسیں بھی لائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں