اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر اسعد محمود پاکستان پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر نیب اور ایف آئی اے کی تحقیقات کی زد میں آگئے۔
نیب راولپنڈی نے اسعد محمود کو 10 نومبر کو طلب کرلیا ہے جبکہ ایف آئی اے بھی اسی معاملے پر انہیں پہلے ہی طلبی کا نوٹس جاری کر چکی ہے۔
تحقیقات میں منظور شدہ 3 ہزار 938 آسامیوں کے مقابلے میں 4 ہزار 252 بھرتیوں اور 2 ہزار 646 ختم شدہ آسامیوں پر تقرریوں کا معاملہ شامل ہے۔
اس کے علاوہ جعلی دستاویزات اور بھرتیوں میں قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزیوں کے الزامات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔











