حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے جس کے بعد اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 6 نومبر 2026 سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں