بیجنگ: چین کی کمپنی بی وائی ڈی کی لگژری الیکٹرک ہائپرکار ’یانگ وانگ یو 9 ایکسٹریم‘ دنیا کی تیز ترین پروڈکشن کار بن گئی۔
گاڑی نے یکم نومبر 2026 کو متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں 503.17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ ریکارڈ ساز ڈرائیو کے دوران معروف ریسنگ ڈرائیور مارک باسنگ نے گاڑی چلائی۔
اس کامیابی کے ساتھ یانگ وانگ یو 9 ایکسٹریم دنیا کی تیز ترین الیکٹرک گاڑی بھی بن گئی ہے۔ اس سے قبل ستمبر 2025 میں گاڑی نے 496.22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ریکارڈ بنانے والی گاڑی میں استعمال ہونے والے گیٹی ٹائروں نے بھی دنیا کی تیز ترین الیکٹرک اور روڈ کار کے ٹائروں کا اعزاز حاصل کرلیا۔











