ڈبلن: مصنوعی ذہانت کے معروف سائنس دان اور نوبیل انعام یافتہ پروفیسر جیفری ہنٹن نے خبردار کیا ہے کہ سپر انٹیلی جنس اے آئی اگلے تین برسوں میں پوری انسانیت کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔
پروفیسر جیفری ہنٹن جنہیں اے آئی کا گاڈ فادر بھی کہا جاتا ہے، ڈبلن میں مصنوعی ذہانت سے متعلق اجلاس میں یورپی یونین کے رہنماؤں کے سامنے اپنے خدشات پیش کریں گے۔
ان کے مطابق اگر انتہائی ذہین مشینوں کی مناسب نگرانی اور کنٹرول نہ کیا گیا تو وہ انسانی اختیار سے باہر نکل سکتی ہیں اور ذہانت میں انسانوں سے آگے بڑھ سکتی ہیں۔
الائنمنٹ ریسرچ سینٹر کے بانی پال کرسٹیانو نے بھی خبردار کیا ہے کہ آئندہ تین برسوں میں اے آئی کے انسانوں پر حاوی ہونے کا خطرہ موجود ہے جبکہ اگلے 6 سے 12 ماہ میں بھی اس حوالے سے قابل ذکر خدشات سامنے آسکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کے پیش نظر اس پر مؤثر انسانی نگرانی اور حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔











