لاہور: شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دھند کے موسم میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کو ترجیح دیں۔
ترجمان نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ دوران سفر رفتار کم رکھیں، محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں، لین کی پابندی کریں اور فوگ لائٹس استعمال کریں۔











