فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی، جیوپولیٹیکل صورتحال اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطوں، باہمی اعتماد اور قریبی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں