بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی نے اپنے شوہر اور ہوٹل انڈسٹری کی معروف شخصیت یپٹر ہاگ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کروادیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 44 سالہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اولاد کی پیدائش کے تین ہفتے بعد شوہر نے نہ صرف گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ جبری طور پر گھر سے بے دخل بھی کردیا تھا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پیٹر نے دھکے دیے، گھڑی چھینی اور انہیں اُس وقت گھر سے باہر نکالا جب وہ بچے کو دودھ پلا رہی تھیں۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے معمول کے مطابق کپڑے پہننے کی مہلت مانگی تو پیٹر نے دھکا دے کر گھر سے نکالا۔
اداکارہ نے ان سارے معاملات کے پیش نظر اپنے شوہر کے خلاف نفسیاتی اور جسمانی اور گھریلو تشدد کا مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔
اداکارہ نے خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کیلیے کام کرنے والے ادارے کو بھی اپنی درخواست دی جبکہ گھریلو تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا۔











