مولانا فضل الرحمان کے اہلخانہ کو 30 منٹ کی مہلت دے کر گھر سیل کردیا گیا

اسلام آباد:اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ نے مولانا فضل الرحمان کے اہل خانہ کو گھر خالی کرنے کے لیے 30 منٹ کی مہلت دینے کے بعد ان کی رہائشگاہ سیل کردی۔

انتظامیہ آج صبح مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ سیل کرنے پہنچی جہاں علاقہ مجسٹریٹ اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

کارروائی کے دوران مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ جانے والے راستوں پر پولیس اہلکار الرٹ رہے جبکہ گھر کی جانب جانے والی گلی کو بھی ناکہ لگا کر بند کردیا گیا۔

انتظامیہ کی کارروائی کے دوران مولانا فضل الرحمان کے اہل خانہ گھر سے روانہ ہوگئے جس کے بعد ڈی سی سی ڈی اے نے رہائشگاہ کو سیل کردیا۔ اہل خانہ کو گھر خالی کرنے کے لیے صرف 30 منٹ کی مہلت دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں