پاکستانی اداکار سلیم شیخ کی دوسری بیٹی سلینا شیخ کی مایوں اور سنگیت کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
مایوں کی تقریب میں سلینا شیخ مہندی رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں جبکہ ان کے ہونے والے شوہر ابراہیم شیخ نے سفید شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔ تقریب کے دوران اہل خانہ اور دوستوں نے روایتی ابٹن کی رسم بھی ادا کی۔
سنگیت کی تقریب میں سلینا شیخ سنہری رنگ کی دیدہ زیب ساڑھی اور اس سے ہم آہنگ زیورات میں نظر آئیں جبکہ اداکار سلیم شیخ سمیت دیگر اہل خانہ نے شادی کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی۔
واضح رہے کہ سلیم شیخ نے 1999 میں نوشین شیخ سے شادی کی تھی اور ان کی تین بیٹیاں ہیں۔ بڑی بیٹی نشمیہ شیخ کی شادی 2022 میں ہوئی تھی جبکہ اب دوسری بیٹی سلینا شیخ کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔











