وزیر اعظم کی ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ملکی ترقی وخوشحالی اور سیاسی ہم آہنگی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے پرامن ڈائیلاگ کے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے، ذاتی طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو متعدد بار ڈائیلاگ کی پیشکش کی جا چکی ہے سیاسی ڈائیلاگ کی آڑ میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کر نے کی کسی مذموم کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملکی ترقی وخوشحالی اور سیاسی ہم آہنگی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے پرامن ڈائیلاگ کے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو متعدد بار ڈائیلاگ کی پیشکش کی جا چکی ہے ؛ سیاسی ڈائیلاگ کی آڑ میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کر نے کی کسی مذموم کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہپی ائی اے کی شفاف، مستند اور قابل اعتبار نجکاری کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے پوری قوم کو انڈر 19 کرکٹ چیمپین شپ جیتنے پر مبارک باد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں