الزائمرز کی علامات بیماری سے 10 سال پہلے ظاہر ہو سکتی ہیں: نئی تحقیق

نیو یارک: امریکی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے محققین نے انکشاف کیا ہے کہ الزائمر کی بیماری یادداشت متاثر ہونے کی واضح علامات سامنے آنے سے تقریباً ایک دہائی پہلے ہی دماغ میں اثرات دکھانا شروع کر سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق دماغ کے دو حصوں انٹورائنل کارٹیکس اور امیگڈالا میں بیماری کی ابتدائی تبدیلیاں ظاہر ہو سکتی ہیں۔ یہ دونوں حصے یادداشت اور جذبات کے نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

محققین نے سیکڑوں دماغی اسکینز کا جائزہ لینے کے بعد دریافت کیا کہ ان حصوں میں بافتوں کی کمی کا عمل ہپوکیمپس سے پہلے شروع ہو سکتا ہے۔ ہپوکیمپس وہ حصہ ہے جسے عام طور پر الزائمر کی تشخیص کے لیے جانچا جاتا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں الزائمر کی ابتدائی تشخیص میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے اور واضح علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی بیماری کی شناخت اور علاج کے امکانات پیدا کر سکتی ہے۔ تاہم ان نتائج کی مزید تصدیق ضروری ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں