خوبصورت خاتون چینی گورنر

58 ملازمین کیساتھ تعلقات کا الزام، خوبصورت خاتون چینی گورنر کو13 سال قید کی سزا

چین: 58 ملازمین کیساتھ تعلقات کا الزام، خوبصورت خاتون چینی گورنر کوجیل بھیج دیا گیا.
چین نے سزا اور جزا کا کڑا نظام موجود ہے، جس سے کوئی بھی بچ نہیں بچ پاتا.
اب تازہ خبر ملاحظہ کریں جس میں چین میں خاتون گورنر کو اس لیے جیل بھیج دیا گیا کیونکہ خاتون گورنر پر 58 اسٹاف ملازمین کے ساتھ رومانوی اور جنسی تعلقات اور بدعنوانی کا الزام تھا.
چین کے اخبار کے مطابق خاتون مِس ژونگ یانگ کو ایک سال پہلے اپریل 2023ء میں گرفتار کیا گیا تھا.
جس کے بعد ان پر مقدمہ چلا اور اب انہیں بد عنوانی اور اپنے ملازمین سے جنسی و رومانوی تعلقات کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے، خاتون کو 13 سال قید اور 10 لاکھ یوآن جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
مقامی چینی میڈیا کے مطابق ژونگ یانگ کو ان کی شکل و صورت کی وجہ سے ’خوبصورت گورنر‘ کہا جاتا ہے.
انہوں نے صوبہ گوئژو میں ایک ضلع کی گونر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر خدمات بھی انجام دیں تھیں۔
چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوبصورت خاتون چینی گورنر پر 58 ماتحت مردوں کے ساتھ غیر اخلاقی تعلقات رکھنے اور تقریباً 60 ملین یوآن رشوت لینے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ ژونگ یانگ کی عمر 52 برس ہے اور انہوں نے 22 سال کی عمر میں کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک دستاویزی فلم (ڈاکومینٹری رپورٹ) میں ژونگ یانگ کے خلاف ان الزامات کو اٹھایا گیا تھا۔
خاتون گورنر پر کئی مواقع پر نظم و ضبط اور قانون کی خلاف ورزیوں کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔
ان پر 58 ماتحت مردوں کے ساتھ تعلقات کا بھی الزام ہے. لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ متاثرہ کچھ مردوں کو ان تعلقات کیلئے فوائد کی پیشکش کی گئی جبکہ کچھ مردوں نے ڈر اور ہچکچاہٹ کے باعث ایسا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں