اڈیالہ جیل

اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 4اہلکار نوکری سے برطرف

اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ریاض خان اور 2وارڈرز نوکری سے برطرف کر دیئے گئے۔

ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل کی طرف سے نوکری سے برخاستگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق افسران کو اڈیالہ جیل میں قتل کی انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کیا، جیل افسران کے خلاف 29فروری کو ذہنی مریض قیدیوں کے سیل میں حوالاتی کے قتل پر انکوائری کی جا رہی تھی۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے قتل کے واقعہ پر انکوائری کا حکم دیا تھا، انکوائری میں اس وقت کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو محمد اکرم سمیت 7ملازمین کو قصوروار قرار دیا گیا تھا جبکہ 4کو نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کی گئی۔

انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مجاز اتھارٹی نے 30اگست کو ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کر کے جواب طلبی کی، ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ذاتی سماعت میں بھی ملازمین پیش ہوئے جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مسلسل غیر حاضر رہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ کی روشنی میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم، آفیسر انچارج نفسیاتی وارڈ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ریاض خان کو نوکری سے برخاست کیا گیا، وارڈر ناصر محمود بارک انچارج کو ملازمت سے برطرف کیا جبکہ وارڈر امیر عباس بیٹ ڈیوٹی شفٹ کو بھی ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نائٹ ڈیوٹی افسر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمودالحسن کو دو سال، ہیڈ وارڈر واجد محمود کو ایک سال سروس ضبط کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں