سعودی عرب میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت کا تعمیراتی کام 2028میں مکمل ہو گا، ایک کلومیٹر اونچے جدہ ٹاور کی تعمیر 7سال رکی رہی۔
جدہ ٹاور جو کہ ایک کلو میٹر اونچا ہو گا، تکمیل کے بعد دنیا کی سب سے اونچی عمارت بن جائے گی، فلک بوس عمارت کی تعمیر 7سال قبل ملک بھر میں جاری انسداد بدعنوانی کے خلاف مہم کے دوران روک دی گئی تھی۔ تاہم ٹاور کا تعمیراتی کام اب دوبارہ سے شروع کر دیا گیا ہے۔
ترقیاتی کنسورشیم، جدہ اکنامک کمپنی (جے ای سی) نے حال ہی میں سائٹ پر منعقد ایک تقریب کے دوران جدہ ٹاور کی تکمیل کے حوالے سے اعلان کیا کہ اب یہ ٹاور 2028 میں مکمل ہو گا۔
1,000 میٹر اونچی (3,280 فٹ) فلک بوس عمارت اس وقت تقریبا ایک تہائی مکمل ہو چکی تھی جب 2017 میں کئی اہم شخصیات بشمول مرکزی ٹھیکیدار اور اس منصوبے کی مالی معاونت کرنے والے ایک گروہ کو حراست میں لیا گیا۔
یہ گرفتاری اس وقت محمد بن سلمان کی انسداد بدعنوانی مہم کے نتیجے میں عمل میں آئی تھی جس میں سینکڑوں ملزمان کی تحقیقات بھی کی گئی تھیں۔
ان ابتدائی گرفتاریوں کے بعد بھی اگرچہ ٹاور کا تعمیراتی کام جاری رہا تاہم پھر کچھ ہی عرصے بعد جدہ ٹاور کی تعمیر کا کام روک دیا گیا تھا۔ جے ای سی کے مطابق جدہ ٹاور کی تعمیرات کا آغاز بعد میں کرنا تھا لیکن ایک سال طویل وقفہ ہوا جس کی وجہ کورونا وباء تھی۔